راجن پور ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں پولیو مہم کے حوالے سے اہم اجلاس
ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار احمد کھرل پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے |
راجن پور(نیوز ڈیسک )پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے۔تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو چاہئے کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔16مارچ سے شروع ہونے والی پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران 4لاکھ 38ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاﺅکی ویکسین پلائی جائے گی۔کوئی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے پولیو مہم کے انتظامات بارے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو قطرے پلائیں ۔محکمہ صحت کی ٹیمیں اس فریضہ کو احسن طریقہ سے سر انجام دیں۔سستی اور کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ہمارا ضلع پولیو فری ہے اور پولیو فری رہنا چاہئے۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس مہم کے دوران 1161ٹیمیں کام کریں گی۔اجلاس میں چیف آفیسر ہیلتھ اتھارٹی راجن پور ڈاکٹر محبت علی،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شعیب الرحمان ،صاحبزادہ جلیل الرحمان صدیقی کے علاوہ یونیسف اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے نمائندگان نے شرکت کی۔
No comments