جاپان میں کورونا وائرس شدت اختیار کرنے لگا،ہلاکتوں کی تعداد 31 ہوگئی
وزارت صحت کے مطابق ڈائمنڈ پرنسس پر ہلاکتوں سمیت جاپان میں کل اموات کی تعداد 31 ہے.وزارت صحت اور مقامی حکومت کے مطابق ایچی انتظامی علاقہ میں فی الحال 99،اوساکا میں 73، ٹوکیو میں 67، کاناگاوا میں 43 اور ہیوگو میں نوول کرونا وائرس کے 25مصدقہ مریض ہیں.وزارت صحت نے کہاہے کہ فی الحال 31ایسے مریض ہیں جنہیں شدید بیمار تصور کیا جا رہاہے جنہیں مصنوعی تنفس پر رکھا گیا ہے تاکہ انہیں سانس لینے میں مدد دی جاسکے یا پھر انہیں علاج کیلئے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے.وزارت صحت نے مزید کہا کہ کل 427 افراد کو صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیاہے.
No comments