پروجیکٹ کے تحت بننے والے گھروں میں کرپشن کا الزام SPPAP
راجن پور(کرائم رپورٹر) راجن پور میں عرصہ سے کام کرنے والی این جی او ایس پی پی اے پی کے زیر انتظام میں بننے والے گھروں کی سیکورٹنی میں بد عنوانی کا انکشاف ، تفصیلات کے مطابق پروجیکٹ کے انچارج عبدالرزاق اور مانیٹرنگ آفیسر نے چشم پوشی اختیار کرتے ہوئے ایک خاتون مومل مائی کو گھر بنوا کر دیا جو کہ ادارے کی ایس او پی کے خلاف ہے حالانکہ یہ خاتون پہلے سے ایک گھر اور پلاٹ کی حامل ہے اور اسکے شوہر خادم حسین کی سرکاری ملازمت بھی ہے لیکن پھر بھی اس کو گھر بنا کر دینا معنی خیز ہے ، اس پر راجن پور میں اس این جی اوز کی انتظامیہ نے اپنی ذمہ داری سے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا ہے کیونکہ سیکورٹنی میں ایسی خواتین کو مکان نہیں دیئے گئے جن کے پہلے سے مکانات موجود تھے ، عوامی و سماجی حلقوں کا تحقیقات کا مطالبہ ہے کہ ایسے کرپٹ عناصر کو فی الفور ضلع راجن پور سے تبدیل کیا جائے اور مستحق خواتین و افراد تک ان کی امانت پہنچائی جائے تاکہ انصاف کے قرینے مکمل ہوسکیں،
No comments