Subscribe Us

ads header

Breaking News

گائنا کالوجسٹ سے معذرت کے ساتھ !! ، تحریر: جبار خان دریشک


کسی بھی خاتون کا گائنی یا کسی بھی قسم کی سرجری کرواتے وقت #ڈاکٹر_طارق_عزیز کا ایک صاحب مشورہ... اگرچہ الفاظ کچھ سخت ہیں، اس کے لیے معذرت

ڈاکٹر طارق عزیز کا ایک پیغام سب Dr کے نام
=======================
اگر آپ کسی خاتون کا کسی پرائیویٹ ہسپتال میں گائینی یا سرجری کا کوئی بھی پروسیجر کروا رہے ہیں تو جس وقت آپ سے "اجازت نامے" کے فارم پر دستخط لئیے جائیں، اسوقت آپ بھی اپنی کنسلٹنٹ سے لکھوا کر اسکے دستخط لیں کہ وہ اس بات کا خصوصی اہتمام کرے گی کہ آپ کی مریضہ کو کوئی بھی مرد برہنہ حالت میں نہ دیکھ پائے.

اور جب تک کوئی حقیقی میڈیکل مجبوری نہ ہو، مکمل بے ہوشی میں آپریشن نہ کروائیں؛ تاکہ مریضہ کو پتہ ہو کہ تھیٹر میں اسکے ارد گرد کیا ہو رہا ہے. بلکہ ہو سکے تو بے ہوشی والے ڈاکٹر سے بھی لکھوائیں کہ یہ آپریشن جنرل اینستھیزیا کے بغیر ممکن نہیں.

یہ آپکا حق ہے. اگر آپ انکی منہ مانگی فیس ادا کر رہے ہیں تو اس حق پر اصرار کریں ورنہ کنسلٹنٹ تبدیل کر لیں.

ہو سکتا ہے آپ بڑے لبرل ہوں اور اس "بے غیرتی" سے آپکو کوئی فرق نہ پڑتا ہو. لیکن پھر بھی سوال یہ ہے کہ ان "دو ٹکے کے" سویپرز، تھیٹر اٹینڈنٹس اور وارڈ بوائز کو سب کچھ دکھانا کہاں کی عقلمندی ہے، جنکو سارا کام تھیٹر میں اسوقت یاد آتا ہے جب مریضہ کا گاؤن اتارا جا رہا ہوتا ہے؟ اور کچھ کمینے، حرامخور تو باہر جا کر دوسرے ساتھیوں کے سامنے بھی تعریفیں کرتے ہیں اور دعوتِ نظارہ دیتے ہیں. اور کچھ خنزیروں(بمعہ 50 اضافی گالیاں) نے ایسی حالت میں تھیٹر ٹیبل پر لیٹی مریضہ کے ساتھ سیلفیز بنا کر نیٹ پر اپلوڈ کر رکھی ہیں.
واللہ یہ مجھے کہیں مل جائیں تو مار مار کے دنبے کی چکی جیسا منہ کر دوں....!!! (زیادہ ایفیشنسی دکھاتے ہوئے کوئی ذہنی مریض یہاں کمنٹس میں وہ تصویر پوسٹ کرنے کی جرات نہ کرے...!!!) اور اپنے کولیگ سرجنز اور گائناکالوجسٹس سے درخواست ہے کہ خدارا تھیٹر میں اس بات کا خیال رکھا کریں. جس خاتون کا منہ تک کسی نامحرم نے نہیں دیکھا ہوتا، اسے آپ شیطان صفت درندوں کے سامنے ننگا کر کے لٹا دیتے ہیں. واللہ اسکا بھی روز قیامت حساب ہو گا. اللہ سے ڈریں
زیادہ سے زیادہ پھیلایں تا کہ فیوچر کے ڈاکٹر بھی اس بات کا خیال رکھیں
اس بات کی وجہ سے میں نے بھی ڈاکٹری چھوڑ دی۔ پریکٹیکل کے دوران میں نے اپنی ٓنکھوں سے دیکھا ہے..

No comments