جنوبی پنجاب کی عوام کےلیے تاریخ ساز اور بڑا دن۔صوبہ جنوبی پنجاب کی طرف بڑی پیشرفت سامنے آگئی
روجھان (شکیل سعیدی سے )جنوبی پنجاب الگ صوبہ مکمل اختیار کی جانب عملی اقدامات۔چئیرمین جنوبی پنجاب صوبہ محاذ سابق نگراں وزیر اعظم بزرگ سیاستدان سردار میر بلخ شیر مزاری کی جانب سے الگ صوبہ کے قیام کی کوششیں اور محنت رنگ لے آئی۔وزیر اعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب کے قیام کےلیے باقاعدہ عملی طور پر پہلا قدم رکھ دیا۔ بل پیش کرنے کی منظوری دے دی گئی۔پاکستان تحریک انصاف نے اپنے منشور اور جنوبی پنجاب کی عوام سے کیا وعدہ پورا کرنے کےلیے سنجیدہ کوششیں شروع کر دی۔وزیر اعظم عمران خان نے فوری طورپر ملتان اور بہاولیور میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی پولیس جنوبی پنجاب میں تعینات کرنے اور سیکرٹریٹ کے قیام کےلیے فوری اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کیے۔میں سمجھتا ہوں جنوبی پنجاب کی عوام انکی برسوں پرانی محرومیوں کے خاتمے اور انکے تدارک ترقی خوشحالی کےلیے یہ بہت بڑا اقدام اور موثر پیشرفت ہے۔گزشتہ ادوار میں جنوبی پنجاب صوبے کو صرف نعروں کی حد تک محددو رکھا گیا۔دوتہائی اکثریت کے باوجود بڑی سیاسی جماعتوں کے بڑے بڑے لیڈروں نے اس پر کسی قسم کی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔جس کے باعث خطے میں پسماندگی اور محرومیاں لوگوں کا مقدر بنتی رہی۔عمران خان نے اپنے منشور اور جنوبی پنجاب کی عوام سے کیا وعدہ پورا کر دیا۔ اس بڑے اور اہمیت کے حامل عوامی ڈیمانڈ کو عملی جامعہ پہنانے کےلیے بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔وزیر اعظم پاکستان عمران نے جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں کو دیگر ترقی یافتہ شہروں کے برابر لانے غربت میں پسی عوام کی محرومیوں کے خاتمے کےلیے عملی اقدام۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارات اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار،جنوبی پنجاب کے وفاقی و صوبائی وزاراء ممبر قومی و صوبائی اسمبلی کے ساتھ ملاقات اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،جہانگیر خان ترین،سردار ریاض محمودمزاری،مخدوم خسروبختیار،سردار نصراللہ خان دریشک سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔جنوبی پنجاب کے تمام ممبران نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے اس اقدام کو سراہا خطے کی پسماندگی کے خاتمے کےلیے اسے اہم قرار دیا۔
No comments