جام پورسٹی ایس ایچ او نے بزرگ خاتون کی جمع پونجھی برآمد کرکے شہریوں کے دل جیت لیئے
جام پور ( نیوز رپورٹر) چوری شدہ ایک لاکھ روپیہ برآمد کرلیا ،
تفصیلات کے مطابق ایک ماہ قبل ممتاز بیگم نامی معمر خاتون جوکہ محلہ علی پور کی رہائیشی تھی کی ایک لاکھ روپیہ رقم چوری ہوگئی تھی ، جو کہ جدید سمعی و بصری آلات کے ذریعے تفتیش اور تحقیقات کرنے پر ایک ماہ کے اندر چوری برآمد کرلی گئی ، اہلیان جام پور کی جانب سے بزرگ خاتون کی جمع پونجھی واپس ریکور کرانے پر ایس ایچ او اختر خان ہجبانی کو خراج تحسین جبکہ ڈی پی او احسن سیف اللہ کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے کرائم فائٹر ایس ایچ او اختر خان ہجبانی کی دبنگ کاروائیاں منظر عام پر آرہی ہیں، اس موقع پر نمائندہ راجن پور نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اختر ہجبانی نے کہا کہ میری کامیابی میری ٹیم اور ہمارے کپتان چوہدری احسن سیف کی پلاننگ کا نتیجہ ہے انشاء اللہ جام پور کو امن کا گہوارہ بنا کر دم لوں گا ، کریمنلز کے لیے جام پور کی زمین تنگ ہوچکی ہے انشاء اللہ اسی طرح عوام کا ساتھ رہا تو جام پور کو کرائم فری بنائیں گے، اب گشت کو ڈبل کردیا ہے ، پولیس عوام کے تعاون کے بغیر کچھ نہیں کرسکتی اس لیے کہیں بھی کوئی کرائم ہوتا دیکھیں تو پولیس کو فوری مطلع کریں اور مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع فوری طور پر 15 پر کال کرکے دیں انشاء اللہ ہم آپکی امید پر پورے اتریں گے، ،
No comments