کس کا جسم کس کی مرضی ؟ تحریر : امجد ملک
یہ کس کا جسم ہے اور یہ کس کی مرضی ہے ؟اور یہ کس کی مرضی ہے امید ہے آپکو یہ جسم یاد ہوگا اس میں کتنا غرور تھا اور یہ خود کو خدا کہتا تھا ، میرے اللہ نے اس کو قیامت تک نشانی بنا کر رکھا ہے آج سوشل میڈیا میں عورت کے جسم پر گفتگو کرنے سے پہلے یہ دیکھ لیں کہ اس کائنات کے ہر ذرہ کا مالک اللہ تعالی ہے اور اس کی مرضی کے بغیر پتہ تک نہیں ہل سکتا ، باقی رہی عورتوں کے حقوق کی بات وہ مسلمان ہونے کے ناطے ہر ہم سب پر فرض ہے عورت ماں ہے ، بہن ہے بیٹی ہے یا بیوی ہے میرے اللہ نے تمام کے حقوق ہم پر فرض کر رکھے ہیں جو ہر صورت میں ادا کرنے ہیں، کچھ خواتین نے اپنے حقوق میں تجاوز کرتے ہوئے اس کو سوشل میڈیا پر پروپگنڈا بنا رکھا ہے حالانکہ عورت کے حقوق جائیداد میں ہوں یا پھر اس کا درجہ گھر میں ہو ان میں کمی لانا مسلمان مرد کے اختیار میں نہیں ہے اور وہ مساوات نہ رکھنے کا اختیار نہیں رکھتا ، اس لیے تمام ایسی خواتین سے جو اس پروپگنڈہ میں استعمال ہورہی ہیں ان سے گزارش ہے کہ وہ اسلامی تعلیمات سے روگردانی نہ کریں اور اپنے گھر میں اپنی حیثیت کو متنازعہ نہ بنائیں شکریہ
No comments