جنوبی پنجاب کے حوالے سے نئی خوشخبری ، وعدے کی تکمیل کی جانب اہم قدم
اس حوالے سے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود نے بتایا کہ جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے حوالے سے ہونے والے اس اہم اجلاس میں وزیراعظم نے سب اراکین اسمبلی سے آرا لی ہیں.جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کا وہاں کے عوام سے کئے گئے وعدے کی تکمیل کی جانب اہم قدم ہے.اسلام آباد میں معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےشاہ محمود قریشی نے بتایا کہ وزیراعظم کی سربراہی میں اہم اجلاس منقد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، چیف سیکریٹری، آئی جی پنجاب کے ساتھ ساتھ صوبائی وزارا اور صوبائی و وفاقی اراکین اسمبلی بھی شریک ہوئے.انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں جنوبی پنجاب کے عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کا قدم اٹھایا گیا.انہوں نے بتایا کہ بہاولپور میں سیکرٹریٹ اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ اور ایڈیشنل آئی جی ساوتھ لگایا جائے گا.افسران میں سےچیف سیکرٹری کا دفتر بہاولپور اورایڈیشنل آئی جی کا ملتان میں دفتر ہوگا.جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے حتمی اقدام اٹھایا گیاہے.صوبے کے لئے انتظامی سیکرٹریٹ بہاولپور بنانے کا اعلان کیاگیاہے.سیکرٹریٹ کیلئے ساڑھے تین ارب روپے مختص کئے گئے ہیں.نئے سیکرٹریٹ کیلئے 1350پوسٹس درکار ہوں گی.
No comments