Subscribe Us

ads header

Breaking News

صوبہ جنوبی پنجاب حقیقت یا زبانی جمع خرچ ۔۔ بی بی سی نے رپورٹ شا‏ئع کردی


وفاقی حکومت کی طرف سے انتظامی امور چلانے سے متعلق جنوبی پنجاب کو الگ صوبے کا درجہ دینے سے متعلق بل قومی اسمبلی میں پیش کرنے کے اعلان کے بعد لوگوں اور خود پاکستان تحریک انصاف کے رکن پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت کے اس اعلان پر یقین کرنے کے علاوہ ان کے پاس اور کوئی آپشن نہیں ہے۔
سابق حکمراں جماعت پاکستان پیپلز پارٹی اور پھر پاکستان مسلم لیگ نواز نے اپنے ادوار میں جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کے لیے نہ صرف دعوے کیے تھے بلکہ پنجاب اسمبلی سے ایک قرارداد بھی متنفقہ طور پر منظور کروائی تھی لیکن زبانی جمع خرچ کے علاوہ اس پر عملی طور پر کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔
واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، جن کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے، نے بدھ کے روز اعلان کیا تھا کہ حکومت نے صوبہ پنجاب میں گورننس کو بہتر کرنے کے لیے جنوبی پنجاب کو انتظامی امور کے لیے اسے ایک الگ صوبے کا درجہ دینے کا حوالے سے بل قومی اسمبلی کے رواں اجلاس میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر خارجہ کے مطابق قومی اسمبلی میں بل پیش کرنے کے بعد پارلیمنٹ میں موجود مختلف سیاسی جماعتوں سے اس بل کی حمایت کے لیے مذاکرات کیے جائیں گے۔

No comments