Subscribe Us

ads header

Breaking News

کورونا وائرس کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر راجن پور نے کیا بات کردی سن کر حیران ہونگے



 ڈپٹی کمشنرراجن پورذوالفقار علی نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کورونا وائرس جیسے عالمی مسئلہ پر کنٹرول حاصل کرنے میں حکومت کا ساتھ دیں اورنماز پنجگانہ اور جمعہ کے اجتماعات میں لوگوں کو کرونا وائرس سے بچاﺅکی حفاظتی تدابیر اختیارکرنے بارے باقاعدگی سے آگاہی دیں۔یہ باتیں انہوں نے حکومت پنجاب کے کورونا وائرس کے سدباب اور حفاظتی تدابیر کو یقینی بنانے کے لئے ضلعی امن کمیٹی اور انجمن تاجران کے ممبران سے ملاقات کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع ہذا میں تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بشمول سکول، کالج، ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ، تمام اکیڈمیاں اور ٹیوشن مراکزاگلے تین ہفتے کے لئے بند رہیں گے- صوبائی حکومت نے اگلے تین ہفتو ں کے دوران ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیئے ہیں -انہوں نے کہا کہ تمام دینی مدارس تین ہفتے کے لئے بند رکھے جائیں گے ۔ دینی مدارس میں مقیم صرف غیرملکی طلبہ کو مدارس کے ہوسٹل میں رہنے کی اجازت دی جائے گی- ضلع بھرمیں تمام شادی اور دیگر تقریبات کے ہال تین ہفتوں کے لئے بند رہیں گی-اگلے تین ہفتوں کے لئے تمام مذہبی اجتماعات ،تقریبات اور عوامی اجتماعات منعقد نہیں کیے جاسکتے - جشن بہاراں ، ہمہ قسمی میلے اور تمام سرکاری اور نجی سپورٹس فیسٹیول بھی تین ہفتے کے لئے منسوخ کئے جاچکے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں تین ہفتوں کے لئے جیلوں میں مقیم قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ یہ احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے انتظامی اور پولیس افسران کو ہدایت کی کہ حکومتی احکامات اور جاری کردہ ضوابط پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف فوری سخت ترین ایکشن لیا جائے۔تمام ڈاکٹر اور محکمہ صحت کے افسران علمائے کرام کو طبی نقطہ نظر سے کورونا وائرس سے بچاﺅکی حفاظتی تدابیر بارے موثر طور پر آگاہ کریں۔ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور انجمن تاجران کے ممبران کی جانب سے حکومت کو بھرپور تعاون اور معاونت کی یقین دہانی کرائی

No comments