Subscribe Us

ads header

Breaking News

راجن پور میں پی ایس ایل شروع ہوتے ہی میچ بکیز نے لنگھوٹ کس لیے ،


راجن پور (کرائم رپورٹر ) پاکستان میں کرکٹ سیزن پی ایس ایل شروع ہوتے ہی میچ بکیز نے لنگوٹ کس لیے اور ضلع بھر میں جواء سرعام کھیلا جارہا ہے، راجن پور پولیس اور حساس ادارے متحرک ہیں لیکن تاحال اس گینگ کی نشاندہی میں کامیاب نہیں ہوئے ، ذرائع نے یہ بتایا ہے کہ روزانہ دو سے تین کروڑ کا لین دین ہوتا لیکن اس نیٹ ورک تک پہنچنے میں ابھی تک پنجاب پولیس کامیاب نہ ہوسکی ہے ، 
  زرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس پورے نیٹ ورک کا صدر دفتر راجن پور صرافہ مارکیٹ اور دوسرا درہ مچھی والا کی ایک معزز شخصیت کی کوٹھی ہے جو نہ صرف بااثر ہے بلکہ مالدار ہونے کی وجہ سے انتظامیہ کی آنکھ کا تارا بنا ہوا ہے، 
راجن پور نیوز کی جانب سے ڈی پی او احسن سیف سے مطالبہ ہے کہ اس نیٹ ورک کو فوری طور پر بے نقاب کرکے مجرمان کے خلاف قانون کا گھیرا تنگ کیا جائے ، تاکہ بے راہ ہونے والی نوجوان نسل اس کا شکار ہونے سے بچ جائے ، 

No comments