راجن پور: مقامی این جی او پر خاتون ٹرینر کو حراساں کرنے کا الزام
راجن پور(کرائم رپورٹر) راجن پور: مقامی این جی او پر خواتین کو حراساں کرنے کا الزام
تفصیلات کے مطابق آئی آر ایم ایس این جی او راجن پور میں خواتین میں سکلڈ ڈویلپمنٹ کے تحت مختلف پراجیکٹس پر کام کررہے ہیں، جس کے تحت خواتین کے اندر خود اعتمادی پیدا کرنا اور ہنر مند ہونے کے بعد اپنے کنبہ کے لیے کفالت کرنا ہے ، لیکن راجن پور کے نواحی علاقہ مہرے والا میں خلیل احمد سنٹر سپروائزر پر وہاں کی ٹرینر نے حراساں کرنے کا الزام لگایا ہے اس کی بابت ایک باقاعدہ درخواست مانیٹرنگ آفیسر محمد سلیم آرائیں کو بھی گزاری گئی ہے جس میں خاتون ٹرینر نے سپروائزر پر الزام لگایا ہے کہ وہ اسکی خفیہ تصاویر نکال چکا ہے جن کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر وائرل کرنے پر بلیک میل کررہا ہے ، اس موقع پر مانیٹرنگ آفیسر نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے درخواست کے بارے میں صدر دفتر بہاولپور پراجیکٹ ڈائریکٹر راجہ صغیر عباس اور پروگرام انچارج جارج چغتائی کو بھی مطلع کردیا گیا ہے تحقیقاتی ٹیم کے آتے ہی تمام تر حقائق منظر عام پر لائے جائیں گے، اس موقع پر خاتون ٹرینر نے کہا کہ میں ایک یتیم ہوں اور غریب گھرانے سے تعلق رکھتی ہوں مجھے مختلف ذرائع سے حراساں کیا جارہا ہے کہ میں اپنے موقف کی تائید نہ کروں اور اپنی درخواست واپس لے لوں لیکن عورت کی عزت ہی اس کا سب کچھ ہوتا ہے رزق کا مالک اللہ ہے میں این جی اوز کو بدنام کرنے والی ایسی کالی بھیڑوں کو بے نقاب کر کے چھوڑوں گی ،
No comments