جام پور : سپیشل ایجوکیشن سنٹر پر بچوں کو دی جانیوالی ناقص اشیاء
راجن پور کی تحصیل جام پور میں سپیشل ایجوکیشن سنٹر پر مبینہ طور پر بچوں کو ناقص میٹریل کی اشیاء دی جارہی ہیں ان میں سر فہرست ان کے جوتے ہیں جو کہ ایس او پی کے مطابق اوریجنل باٹا شوز دینے ہوتے ہیں لیکن سکول کی انتظامیہ نے بی کمفرٹ کے شوز طلباء و طالبات کو دیئے ہوئے ہیں ، دوسری جانی ٹائی بازار سے دس روپے میں ملنے والی بچوں کو دی ہوئی ہے اور وردی واشن وئیر کی بجائے عام کپڑے کی شرٹ دی ہوئی ہے ، ناقص میٹریل ہونے کیو جہ سے یہ سامان ایک ماہ بمشکل سے چلتا ہے جس پر والدین ان خاص بچوں کو دوبارہ اپنی جیب سے وردی اور جوتے لے کر دینے پر مجبورہوجاتے ہیں، یہی نہیں 2018 ء میں بس کا بمپر تبدیل کرانے کے لیے رقم نکلوا لی گئی ہے لیکن تا حال سکول کی انتظامیہ نے اس پر توجہ نہ دی ہے اور بس کی ریپیئرنگ نہ کرائی ہے ، ارباب اختیار سے اپیل ہے کہ سکول کے تمام معاملات پر توجہ دیں اور ان بچوں کے اوپر مسلط انتظامیہ سے ان کی جان چھڑائیں ،
No comments