Subscribe Us

ads header

Breaking News

راجن پورسٹی میں کرائم کی روک تھام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ، عبدالروف

راجن پور (کرائم رپورٹر) راجن پور سٹی میں کرائم کی روک تھام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، عبدالروف تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی عبدالروف نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راجن پور سٹی کو امن کا گہوارا بنا نے کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کی معاونت کے مشکور ہیں ، کرائم کی روک تھام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، موٹر سائیکل ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں میں اب خاطر خواہ کمی واقع ہوچکی ہے ، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے حوالےسے ڈی پی او احسن سیف اللہ کے ویژن کے مطابق کام کرنا ہمارا فرض عین ہے ، الحمد اللہ سٹی راجن پور میں اس وقت ضلع کی بہترین ٹیم میرے ساتھ ہے ، کرائم کی بیخ کنی کے لیے ہر حد تک جائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ منشیات فروشوں ، چور، ڈکیٹ اور دیگر کریمنلز اب راجن پور سٹی کا رخ کرتے ہوئے سوچیں گے ضرور ڈی پی او راجن پور کی پلاننگ کے مطابق اب راجن پور سٹی ایک مضبوط قلعہ کی مانند بن چکا ہے، روزانہ گشت بڑھا دی گئی ہے محدود وسائل کے ہوتے ہوئے کام سرانجام دینا راجن پور پولیس کی فرض شناسی کام مظہر ہے ، اس موقع پر موجود شہریوں نے تھانہ سٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جب سے عبدالروف خان نے چارج سنبھالہ ہے اب سکون کی نیند سوتے ہیں ورنہ ہر روز صبح کو خبر ملتی تھی کہ فلاں کی چوری ہوگئی ہے فلاں کے گھر میں ڈکیتی ک واردات ہوچکی ہے ، اس موقع پر صدر مرکزی انجمن تاجران عبدالرشید ساجد ، میاں ثاقب ریاض ، چوہدری سلیم ، راو محمد فیصل ، اظہر شاہ و دیگر بھی موجود تھے ،

No comments