عورت کا وقار ،عظمت اور درجہ جو اسلام میں ہے کسی اور مذہب میں نہیں ہے،
معروف قلمکار : سلطان علی خان کے قلم سے
خواتین کا اسلام میں مقام کیا ہے ،؟
اکثر خواتین جب اپنا تعارف کرواتی ہیں تو کہتی ہیں کہ میں ہاوس وائف ہوں ، اس پر سوال پیدا ہوتا ہے کہ گھریلو خاتون کیا ہوتی ہے ، اس کا جواب ہے کہ سارا دن گھر میں ہوتی ہے کبھی کچن میں ، کبھی کپڑوں دھوتے ہوئے ، کبھی ماسی بن کر پورے گھر کے نظام کو چلاتی ہے، ادھر سے ادھر بھاگتی ہے بس یو سمجھ لیں کہ نماز فجر سے لیکر عشاء سے بعد تک اسکے تمام معمولات ایک تسلسل سے چل رہے ہوتے ہیں، اور ایک عورت کی تعلیم کو پورے گھر کی تعلیم کا نام دیا گیا ہے، وہ بچوں کی تربیت اور تعلیم دونوں کو اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے ، اور اس کے کام میں کوئی چھٹی نہیں ہوتی اور عورت ایک ماں ، ایک بیٹی اور بیوی کا بیک وقت کردار ادا کرتی ہے،
ان کی وجہ سے عمر بن عبدالعزیز، محمد بن قاسم، صلاح الدین ایوبی، طارق بن زیاد، سلطان فاتح، نور الدین زنگی، امام بخاری، امام ابو حنیفہ، ٹیپو سلطان، شیر شاہ سوری، علامہ محمد اقبال، محمد علی جوہر، غازی علم دین، ڈاکٹر امجد ثاقب، ڈاکٹر عبدالباری خان عبدالستار ایدھی اور ایسے ہزاروں شخصیات کی کامیابی کی وجہ ہوتی ہیں اس میں کوئی شک نہیں کہ ایک کامیاب مرد کے پیچھے ایک کامیاب عروت کا ہاتھ ہوتا ہے،
سال کے 365 دن خواتین کے دن ہیں۔ ان کا ماں ہونا، بیوی ہونا، بیٹی اور بہن ہونا چھوٹی نہیں بہت بڑی بات ہے۔ اتنی بڑی بات کہ میرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ان کے لئے اپنی چادر بچھا دیا کرتے تھے۔ اللہ تعالی ہمیں اپنا مقام اور مرتبہ پہچاننے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
No comments