راجن پور میں وفاقی محتسب کے مشیر ہفتہ وار وزٹ کریں گے،
راجن پور(نیوز ڈیسک ) وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس ملتان کے ریجنل ہیڈ فرحان سکندر کھوسہ کا خصوصی دورہ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس ملتان کے ریجنل ہیڈ کا راجن پور آفس محتسب پنجاب کا خصوصی دورہ کیا ،وفاقی اداروں کے خلاف بالخصوص واپڈا (میپکو) کے خلاف شکایات سنیں اور موقع پر ہدایات بھی جاری کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی محتسب سید طاہر شہباز کے مشن کے مطابق لوگوں کی شکایات ضلع اور تحصیل پر جاکر سنی جائیں ، اور انہیں بلامعاوضہ انصاف فراہمی کو یقینی بنایا جائے ، فرحان سکندر کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا ملتان سے دور دراز ضلع راجن پور میں آکر شکایات سننا وفاقی محتسب سید طاہر شہباز کے مشن کی ایک کڑی ہے ریجنل ہیڈ نے واپڈا نمائندگان کو بجلی کے ناجائز بل فوری ٹھیک کرنے کے احکامات جاری کیے شکایات کنندگان نے فوری انصاف کی فراہمی پر وفاقی محتسب کو دراز عمر کی دعائيں دیں، ریجنل ہیڈ کا اگلا دورہ 16 مارچ بروز سومواروزٹ کو کرنے کا وعدہ بھی کیا ،انہون نے مزید بتایا کہ وفاقی ادارے جن میں پاکستان پوسٹ ، ریلوے ، نادرا، واپڈا ، پاسپورٹ آفس ، نیشنل بنک آف پاکستان اور پاکستان ٹیلی کمیونیکشن سر فہرست ہیں جن کے متعلق عوامی شکایات سنی جائیں گی ،
Good news reporting...
ReplyDelete