پارکو پائپ لائن سےتیل چوری کرنے والے گروہ کا سرغنہ کون ہے ؟
راجن پور (نیوز ڈیسک ) ضلع بھر میں مختلف مقامات پر پارکو پائپ لائن سے تیل چوری ہونے کی نامزد ایف آئی آر درج ہوچکی ہیں لیکن سیاسی پشت پناہی ہونے کی وجہ سے کسی ایک ایف آئی آرمیں کیس ایک ملزم کو سزا نہیں ہوئی ہے یہ وہی شک ہے جہاں سے اس انٹرنیشنل کرائم کی گتھی سلجھتی ہوئی دکھائی دیتی ہے ، پنجاب پولیس کی کارکردگي پر شک نہیں لیکن سوال پارکو ملازمین کی انتظام پر ہے جو عام ملازمین سے تین گنا زیادہ تنخواہ لیکر اپنے فرائص منصبی سے کوتاہی کرتے ہیں ، جدید ترین آلات کی موجودگي میں پائپ لائن سے چوری ہونا ، پائپ لائن سے کس وقت کیا گزررہا ہے یہ صرف اور صرف پارکو اہلکاروں کو علم ہوتا ہے ان کے علاوہ کوئی نہیں جان سکتا ، عمرکوٹ ، مٹھن کوٹ ، راجن پور اورفاضل پور کے مختلف پولیس اسٹیشنز میں تیل چوری کے متعدد مقدمات درج ہیں ان پر تحقیقات بھی ہوئی ہیں لیکن آج تک کسی ایک ملزم کو سزا نہیں ہوئی اس کی وجہ ان مقدمات کی پیروی کرنے والے پارکو کے اہلکار ہیں جو مقدمہ کو درج ہونے سے لیکر تحقیقات میں اپنی نوکری بچانے کے لیے ان مقدما ت کو کمزور کردیتے ہیں اور ناقص ایویڈنس ہونے کی وجہ سے ہماری عدلیہ ان ملزمان کو سزا نہیں دی سکتی اور ملزمان کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور وہ ان مقدمات سے بری ہوجاتے ہیں،
No comments