Subscribe Us

ads header

Breaking News

کورونا وائرس کی کنٹرول کے لیے پاک فوج میدان میں آگئی

جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں پاک فوج کورکمانڈران کانفرنس

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کردی، انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے قومی سطح پر اقدامات کی بھرپور مدد کی جائے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ جس میں ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز کا جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس میں لائن آف کنٹرولکی صورتحال، جیواسٹریٹجک ماحول، مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال ، افغان امن عمل سمیت مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کورونا وباء سے نمٹنے کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔ کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔ آرمی چیف نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے قومی سطح پر اقدامات کی بھرپور مدد کی جائے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ علاقائی امن واستحکام کا راستہ افغانستان سے ہوکر گزرتا ہے۔ مشترکہ کوششوں اور تحمل کے ساتھ تمام چیلنجز پر قابوپایا جاسکتا ہے۔ پاکستان مخلصانہ طور پر اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔

No comments