ملتان میں دنیا کار سب سے بڑا قرنطینہ سینٹر قائم کردیا گیا ہے ،
ترجمان کے مطابق پنجاب حکومت نے ملتان میں 3000 یونٹس پر مشتمل دنیا کا سب سےبڑا قرنطینہ قائم کیا ہےجو کہ لیبر کالونی کے فلیٹس ہیں اور یہاں پر بیک وقت 6ہزار مریضوں کو رکھا جا سکتا ہے۔قبل ازیں ڈی جی خان میں پنجاب حکومت کی جانب سےقرنطینہ قائم کیا گیا تھا کہ جہاں تفتان سے آئے زائرین کو ایک ساتھ رکھا گیا تھا،اور پاکستان میں کورونا کے بیشتر مریض تفتان سے آئے زائرین ہی ہیں۔دارالحکومت اسلام آباد اور صوبہ سندھ، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں کے علاوہ کشمیر میں کورونا وائرس کے نئے مریض سامنے آچکے ہیں جس کے بعد پاکستان میں ابھی تک 250 سے زائد کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے،وفاقی دارالحکومت میں 7،پنجاب میں 9، سندھ میں 183 کیسز رپورٹ ہوئے جبہ بلوچستان میں 15،خیبرپختونخوا میں 19کیس رپورٹ ہوئے اورآزادجموں وکشمیر میں ایک گلگت بلتستان میں 13 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گلگت بلتستان میں مہلک کورونا وائرس کا پہلا مریض جاں بحق ہو گیا ہے ، انتقال کرنے والے مریض کانام برکت شاہ ہے جس کی عمر 90سال تھی اور مریض کا تعلق چالاس سے تھا۔
No comments