Subscribe Us

ads header

Breaking News

راجن پور میں وزیراعظم پاکستان زرعی خوشحالی منصوبہ کرپشن کی نظرہوگیا ،

راجن پور (کرائم رپورٹر) راجن پور: وزیراعظم پاکستان کے زرعی خوشحالی منصوبہ کے تحت گزشتہ روز 10 مارچ کوذرائع نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر مختیار احمد  پرمبینہ کرپشن کا الزام ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ضلعی آفس ڈائریکٹر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ راجن پور میں 1050 روپے فی یونٹ خواتین میں مرغیاں تو تقسیم کی گئی لیکن پوری لسٹ میں سے صرف اور صرف پسندیدہ لوگوں کو یونٹ تقسیم کیے گئے ، باقی عام غریب عوام کو یہ کہہ کر ماموں بنایا گیا کہ قرعہ اندازی کے ذریعے تمام درخواست گزاروں میں سیلکٹڈ کو مرغیاں دی گئی ہیں ، اس کے لیے محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ راجن پور کی جانب سے کسی قسم کی تشہیری مہم نہیں چلائی گئی صرف وہی لوگ آئے جن گزشتہ تقسیم نومبر 2019ء میں شریک تھے ، حالانکہ کے اس پروگرام کی ایس او پی کے مطابق تمام دیہاتوں میں باقاعدہ تشہیری مہم چلانی تھی اور سیکروٹنی کرنے کے بعد لسٹیں تیار کرنی تھیں لیکن نہ صرف اقرباء پروی کی بنیاد پر یہ تقسیم ہوئی ہے بلکہ ذرائع نے ڈپٹی ڈائریکٹرڈاکٹر مختیار احمد  پر بوگس انٹریوں کا بھی الزام لگایا ہے ، ڈپٹی کمشنر راجن پور اور کمشنر ڈیرہ غازی خان سے اس تقسیم کی تحقیقات کا عوامی مطالبہ بھی سامنا آچکا ہے امید ہے بہت جلد اس کی انکوائری کی جائے گی،

No comments