Subscribe Us

ads header

Breaking News

راجن پور میں نادرا آفس کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں معاون ، ضلعی انتظامیہ کی خاموشی معنی خیز


راجن پور(کرائم رپورٹر) کرونا وائرس جہاں پوری دنیا میں تہلکہ مچا رکھا ہے اور اس سے حفاظتی اقدامات کے بارے میں دنیا بھر میں بسنے والے اپنا کردار ادار کررہے ہیں وہاں راجن پور نادرا آفس کرونا وائرس پھیلانے میں معاون بنا ہوا ہے جہاں عوام کی حفاظت تو دور کی بات ہے ملازمین کی حفاظت کے لیے بھی کچھ انتظامات نہ کرنا ، ضلعی انتظامیہ کے لیے سوالیہ نشان بن چکا ہے ، پورے ضلع میں تمام اجتماعات پر دفعہ 144 نافذ ہوچکا ہے یہاں تک کہ شادی حال ، مساجدمیں نماز جمعہ کی ادائیگی بھی روک دی گئی ہے لیکن نادرا آفس راجن پور میں موجود اہلکاروں نے نہ تو کوئی ماسک پہن رکھے ہیں اور نہ ہی عوام کی حفاظت کے لیے کسی قسم کی کوئی احتیاطی تدابیر اختیار کر رکھی ہیں ، پاکستان ہیومن رائیٹس کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اس محکمہ کے حوالے سے تمام تحفظات ہیں جو ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کا ثبوت فراہم کر رہے ہیں ، اور ڈپٹی کمشنر راجن پور ذرالفقار علی کھرل کی ایمانداری پر سوالیہ نشان ہے کہ اس ادارے کو فی حال بند کیوں نہیں کیاگیا ، 

No comments